جہاز کی لینڈنگ کے بعد ائیرہوسٹس ٹوائلٹ میں گئی تو وہاں پر ایسا منظر کہ حیرت کے مارے منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، اس سے پہلے کبھی زندگی میں نہ دیکھا تھا کہ کوئی جہاز کے ٹوائلٹ میں۔۔۔
washroom shocked air hostess plane

کسی بھی ٹوائلٹ سے بھلا کسی کو بھی کوئی اچھی چیز مل سکتی ہے؟ لیکن ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کی بات اور ہے کہ اس میں سے بسا اوقات انتہائی قیمتی اشیاءبھی برآمد ہوجاتی ہیں۔

کچھ ایسا ہی واقعہ جاپان میں پیش آیا جہاں جہاز کی لینڈنگ کے بعد ایک ائیرہوسٹس ٹوائلٹ میں معائنے کے لئے گئی تو وہاں سونے سے بھرے بیگ دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ اوساکا پولیس کا کہنا ہے کہ ونیلا ائیر کے ایک ہوائی جہاز میں ائیرہوسٹس کو مشکوک بیگ ملا تو اس کی تلاشی لی گئی۔ بیگ کے اندر سونے کی بڑی مقدار اپنی چمک دکھا رہی تھی اور دیکھنے والوں کی آنکھیں اسے دیکھ کر چندھیا رہی تھیں۔ ایک ٹوائلٹ سے سونے سے بھرے بیگ برآمد ہونے کے بعد دوسرے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ایسے مزید بیگ مل گئے۔ یہ ہوائی جہاز تائیوان کے دارالحکومت تائپے سے اتوار کے روز جاپان کے کانسائی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا تھا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ غالباً سونے سے بھرے یہ بیگ سمگلروں نے ہوائی جہاز میں چھپائے تھے لیکن پکڑے جانے کے خوف سے انہوں نے بیگز کو جہاز سے اتارنے کی ہمت نہیں کی اور انہیں ٹوائلٹ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں