ایک بے حد چھوٹا سا کیڑا نوعمر لڑکے کی ٹانگ کھاگیا، کونسا آدم خور کیڑا ہے جسے انسانی گوشت سب سے زیادہ پسند ہے؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
warm girl eat leg

آسٹریلیا میں ایک نوجوان ساحل سمندر پر پانی میں گیا لیکن جب کچھ دیر بعد باہر نکلا اور اپنی ٹانگوں کی طرف دیکھا تو اس کا کلیجہ منہ کو آ گیا کیونکہ اس کی ٹانگیں خون سے تربتر ہو رہی تھیں، اور اس کی وجہ ایسی خوفناک سامنے آئی کہ جان کر آئندہ ساحل سمندر پر جانے والے پانی میں اترنے سے خوف کھائیں گے۔

 میلبرن کا 16سالہ طالب علم سام کانیزے فٹ بال کھیلنے کے بعد تازہ دم ہونے کے لیے وکٹورین ساحل سمندر پر چلا گیا ۔ وہ آدھا گھنٹہ گھٹنوں تک پانی میں چلتا رہا اور جب باہر نکلا تو اس کی ٹانگوں پر کچھ باریک سی چیزیں چمٹی ہوئی تھیں۔ سام سمجھا کہ شاید یہ ریت ہے چنانچہ وہ دوبارہ پانی میں گیا، ٹانگوں کو دھویا اور واپس آ کر جوتے پہننے لگا۔ تبھی اس کی ٹانگیں آہستہ آہستہ خون سے تربتر ہونے لگیں۔ جب اسے ہسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ یہ کوئی عجیب و غریب سمندری مخلوق تھی جو ریت کے ذروں کے سائز کی تھی لیکن وہ گوشت خور تھی اور سام کی ٹانگوں کو کھا رہی تھی۔ سام کے والد جیرڈ کانیزے کا کہنا تھا کہ ”یہ پراسرار مخلوق سام کی جلد کھا گئی تھیں۔ اسے سمندر سے نکلنے کے فوری بعد ٹانگوں پر خون اس لیے نظر نہ آیا کہ وہ پانی سے نکلا تھا جہاں خون ساتھ ساتھ دھلتا رہا۔“
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز کے سمندری حیات کے ماہر الیسٹیئر پور کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں ایسا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ سمندری جوئیں اس طرح انسانی جسم سے خون نکلنے کی وجہ ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی اگر بہت بڑی تعداد میں ہوں تب۔اگر سام سمندری جوﺅں کا نشانہ بنا ہے تو پھر یہ بھی اب تک کا ایک منفرد واقعہ ہے۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں