گھر کی وہ چیز جو آپ کے مہمان سب سے پہلے دیکھتے ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
walls house guest

ہر گھر میں مہمان آتے ہیں اور وہ گھر میں موجود مختلف اشیاء سے مالک مکان کے ذوق کا اندازہ لگاتے ہیں۔

گھرکی تزئین و آرائش ہر انسان اپنے طریقے سے کرتا ہے لیکن بعض اوقات ہم انجانے میں گھر میں ایسا کام کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا منفی پیغام مہمانوں کو جاتا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسی باتیں بتاتے ہیں جو مہمان اکثر میزبان کے گھر میں آکردیکھتے ہیں اور اس سے گھر کی صفائی اور آپ کے ذوق کااندازہ لگاتے ہیں۔
صفائی
ہرمہمان آپکے گھر میں سب سے پہلی چیز جو دیکھتا ہے وہ صفائی ہے۔اگر کچن میں برتن بکھرے ہوں یا ڈرائنگ روم گرد اے اٹا ہوتو یقیناًیہ ایک برا منظر پیش کرنے کے ساتھ آپ کے بارے میں منفی پیغام بھی دے گا۔ کچھ مہمانوں کا کہنا ہے کہ گھر کی گندگی دیکھ کر انہیں ذہنی تناؤ ہوتا ہے لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر کو بالکل صاف رکھا جائے۔
روشن دیواریں
اپنے گھروں کی دیواروں پر ایسے رنگ کا انتخاب کریں جس کی وجہ سے لوگوں کو مثبت پیغام جائے اور اس مقصد کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔اگر شوخ رنگ استعمال کیا جائے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں کیونکہ کچھ لوگ تیز رنگوں کو پسند کرتے ہیں تاہم خیال رہے کہ دیواروں پر نشانات نہ پڑے ہوں۔
فرنیچر لگانے کا طریقہ
اگر آپ کے گھر میں بہت زیادہ فرنیچر ہے تو اس ترتیب سے لگائیں،اگر یہ بے ترتیبی میں ہوگا تو صاف گھر بھی مہمان کے ذہن پر اچھا اثر نہیں چھوڑے گا۔فرنیچر کے رنگ اور دیواروں کے رنگ میں مطابقت سے بھی آپ کے ذوق کا مثبت پیغام جائے گا۔
لائٹنگ
گھروں میں روشنی کے حسین امتزاج سے بھی مہمانوں کو اچھاپیغام جاتا ہے۔اگر گھر میں روشنی کم ہوتواس سے منفی پیغام جاتا ہے کہ آپ روشن ذہن کے مالک نہیں لہذا گھر کوروشن رکھنا بھی اچھے ذوق کی نشانی ہے۔
خوشبویات کا انتخاب
اگر آپ کے گھر سے خوشبو آرہی ہوگی تو اس کی وجہ سے بھی مہمانوں پر اچھا اثر پڑے گا ۔گھر میں داخل ہوتے ہین اچھی خوشبو مہمان کو مسحور کرے گی لہذا کسی موم بتی یا ایئر فریشنر کا استعمال کریں۔
پودے
جو لوگ گھروں میں خوبصورت پودوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے ذوق کی کافی تعریف ہوتی ہے۔ گھر میں موجود سبزپودوں اور پھولوں کی موجودگی سے نہ صرف آنکھوں کو اچھا لگے گا بلکہ اس سے خوشبو بھی آئے گی۔
آرٹ اور پینٹنگ
اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو گھر میں کوئی پینٹنگ لگاتے ہیں تو یہ اچھی عادت ہے کہ اس کی وجہ سے مہمان آپ کے ذوق سے متاثر ہوتے ہیں اور اسے ایک مثبت قدم گردانتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں