اللہ کے وہ محبوب ولی جن کے چہرے پر ایک سو سال کی عمر میں داڑھی نکل آئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
wali beloved

حضرت سید بہاء الدین گیلانی المشہور بہاول شیر قلندرکا مزار اقدس حجرہ شاہ مقیم میں مرجع خاص و عام ہے ۔

بزرگان دین پر مستندکتاب خزینۃ الاصفیہ میں آپؒ کے بارے میں کئی روایات بیان کی گئی ہیں۔ ایک روایت کے مطابق آپ ؒ جذب و سکر کی حالت میں رہتے تھے،آپ ؒ دوسرے لوگوں سے بے حد منفرد تھے ،آپؒ کی ریش مبارک نہیں تھی ،یہ نہیں تھا کہ داڑھی کے بال تھے اور داڑھی نہیں رکھی تھی بلکہ چہرے پر بال ہی نہیں تھے ۔روایت ہے کہ جب آپؒ کی عمر عزیزایک سو برس تک پہنچی تو آپؒ کو داڑھی نکلآئی اور خوب گھنی ہوئی ۔جب آپ ؒ خلوت نشین ہوتے تو کئی برس تک دنیا کا منہ نہ دیکھتے ۔ روایت کے مطابق تین مرتبہ بارہ بارہ سال کی خلوت میں بیٹھے تھے۔ ایک دفعہ حالت استغراق و جذب و سکر میں اتنا طویل عرصہ ایک غار میں بیٹھے کہ جس پتھر کے ساتھ پشت تکیہ گاہ تھی جب وہاں سے اٹھے تو پشت کا کچھ چمڑہ اس پتھر کے ساتھ لگا رہ گیا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں