پا کستان کے مشہور شہر میں 85 سالہ شخص نے محبت کی با زی جیت لی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
true love win

محبت اگر سچی ہو اور جذبے جوان ہوں تو گزری عمر بھی پیمان وفا کو فراموش نہیں ہونے دیتی۔

جب تک وفا زندہ ہے اہل وفا اسی طرح پیار نبھاتے رہیں گے۔ نوے سالہ غلام فرید بھی پچانوے سالہ حیاتاں کو بیاہ لایا۔غلام فرید اور حیاتاں نے عہد شباب میں نظریں ملائیں۔ ایک ہونے کی قسمیں کھائیں لیکن ظالم سماج آڑے آ گیا۔ حیاتاں والدین کی مرضی سے کسی اور کے لڑ لگ گئی تو غلام فرید کو بھی زندگی تنہاء ہی بتانی پڑی۔گھر بسے، دن گزرے، بچے ہوئے۔ پھر دادی دادا بھی بنے لیکن پیار کی چنگاری بجھ نہ سکی۔ پچھتر سال بعد انتظار رنگ لایا۔ فرید نے سہرا سجایا۔ بینڈ باجا بلوایا اور حیاتاں کو بیاہ لایا۔ فرید کے بیٹے، بیٹیاں، پوتے اور پوتیاں نہ صرف باراتی بنے بلکہ بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں