زندگی میں دوسروں سے ذیادہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں؟؟؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
tricks try success

کامیابی کیلئے ضروری 18 مشکل کام

کیا آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو کچھ مشکل چیزوں کو کرنا ہی پڑے گا۔ ایسی چیزیں یا کام جو کوئی بھی کرنے کی ہمت نہیں کرپاتا، وہ چیزیں جو آپ کو خوفزدہ کردیں۔ کچھ چیزیں یا کام ایسے ہوتے ہیں، جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ آپ کتنی دیر تک انہیں کرسکتے ہیں مگر وہی آپ کی شخصیت کی وضاحت بھی کرتی ہیں۔ یہی چیزیں ہیں جو اوسط درجے کی زندگی اور کامیابی کا فرق ثابت ہوسکتی ہیں، انہیں نظرانداز کرنا بہت آسان ہوتا ہے اور آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ میں ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں۔ تو ان چیزوں کو جانیں اور آزما کر دیکھیں، ہوسکتا ہے کامیابی آپ کے قدم چومنے لگے۔ کسی بھی فرد کو ایسی فون کال کرنے کی ہمت کریں جس کو کرنے کی ہمت آپ اپنے اندر نہ پاتے ہو۔ آپ کو صبح اُس وقت اٹھنے کی عادت ڈالنا ہوگی جو آپ کے لیے بہت مشکل ہو۔ آپ کو لینے کے بجائے زیادہ دینے کی عادت ڈالنا ہوگی۔ آپ کو دوسروں کا خیال اُس سے زیادہ رکھنا ہوگا جتنا وہ آپ کا خیال کرتے ہوں گے۔ آپ کو اس وقت بھی لڑنا ہوگا جب آپ تھکن سے بے حال ہوں۔ آپ کو اُس وقت غیریقینی کیفیت میں اقدامات اٹھانے ہوں گے، جب رِسک نہ لینا درست نظر آرہا ہو۔ آپ کو اس وقت بھی قیادت کرنا ہوگی جب کوئی بھی آپ کے پیچھے نہ چل رہا ہو۔  آپ کو اس وقت بھی خود پر سرمایہ لگانا ہوگا جب کوئی دوسرا ایسا نہ کررہا ہو۔ آپ کو اس وقت احمق کی طرح نظر آنا ہوگا جب آپ اُن جوابات کو تلاش کررہے ہوں جو آپ کے پاس نہیں۔ آپ کو اس وقت تفصیلات میں جانا ہوگا جب ان سے جان چھڑانا آسان ہوگا۔ آپ کو اُس وقت نتائج دینا ہوں گے جب بہانے بنانا بھی آپشن ہوگا۔ آپ کو اُس وقت اپنی وضاحت کو تلاش کرنا ہوگا جب آپ کو 'حقائق' تسلیم کرنے کی ہدایت کردی جائے۔ آپ کو غلطیاں کرنا اور کسی احمق کی طرح نظر آنا ہوگا۔آپ کو کوشش کے بعد ناکام ہونے پر دوبارہ کوشش کرنا ہوگی۔ آپ کو تیز بھاگنا ہوگا چاہے سانس ہی کیوں نہ پھول رہا ہو۔ آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ اچھا ہونا ہوگا جن کا سلوک آپ کے ساتھ بہتر نہ ہو۔آپ کو اپنے اقدامات پر جواب دینا ہوگا، چاہے حالات مشکل ہی کیوں نہ ہوجائیں۔ آپ کو اُس طرف بڑھنا ہوگا جہاں آپ پہنچنا چاہتے ہیں، چاہے سامنے کچھ بھی آجائے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں