آپ کی زندگی میں بیویاں یا محبوبائیں کتنی ہوسکتی ہیں یہ لکیر آپ کی قسمت کا حال بیان کرتی ہے
tells lines on the palm wife

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد بھی بعض لڑکوں کے ہاتھ میں عشق و محبت کی لکیریں موجود ہوتی ہیں جن سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ شگوفہ انکی زندگی میں کب کب پھوٹ سکتا ہے۔

پامسٹری سے دلچسپی رکھنے والوں کو معلوم ہی ہے کہ چھوٹی انگلی کے ابھارکے پہلو میں اوردل کی لکیر سے اوپر اس مقام پر شادی و محبت کی لکیرموجود ہوتی ہےجو ایک سے زائد جنس مخالف میں دلچسپیوں کو ظاہر کرتی ہے۔بڑی لکیر شادی کو ظاہر کرتی ہے اور جس مقام پر موجود ہو شادی عمر کے اس حصہ میں ہوتی ہے۔شادی کی مضبوط لکیر سے پہلے اور اسکے بعد چھوٹی لکیریں جتنی ہوں گی ،اس فرد کی زندگی میں اتنی ہی خواتین آئیں گی جن سے محبت و عشق ہوسکتا ہے البتہ ان تعلقات میں پیش رفت کتنی ہوسکتی ہے اس کا انحصار ہاتھ کے دیگر ابھاروں اور لکیروں پر ہوتا ہے۔بعض اوقات کسی کے ہاتھ میں شادی و محبتوں کی لکیریں زیادہ ہوتی ہیں لیکن زہرہ کا ابھار اور صحت کی لکیر مثالی نہیں ہوتی تو ایسا شخص مزید کسی عورت سے تعلق نباہ نہیں سکتا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس بات کا اندازہ کیسے کیا جاسکتا ہے کہ محبوبہ اور بیوی عمر کے کس حصے میں حاصل ہوگیتو دل کی لکیر سے چھوٹی انگلی کے اس پہلو دار حصہ کو ستر سال میں تقسیم کردیں اور پھر اسکو دس دس سالوں میں تقسیم کرکے گراف میں چیک کرلیں تو اس طریقہ سے یہ راز کھل کر سامنے آجائے گا کہ آپ کی زندگی میں مزید بیویاں یا محبوبائیں کتنی ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں