دنیا بھر میں انگوٹھے سے کیا کیا کام لیا جاتا ہے؟یہ جان کر آپ حیرت سے اچھل پڑیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
surprised thumb world

 انسانی انگوٹھا انسان کی شخصیت کے مطالعہ میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

ماہر ترین دست شناس تو صرف انگوٹھا دیکھ کر ہی کسی انسان کے بارے میں ایسی ہوشربا باتیں بتا دیا کرتے تھے ۔لوگ حیرت زدہ رہ جاتے تھے ۔اس انگوٹھے کو مختلف اقوام میں کیا کیا حیثیت حاصل رہی ہے ،آپ بھی جانئے۔

۱۔ مشرقی اقوام کے قبائلی نظام کا یہ دستور ہے کہ اگر فاتح قبائلی افراد کے سامنے محکوم قبائلی انگوٹھا دکھائیں تو اس قبائلی طور طریق کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ محکوم نے ذہنی طور پر بھی ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ وہ مقابلہ نہ کرے گا اور سرتسلیم خم کرے گا بلکہ وہ رحم کی درخواست کرنے آیا ہے۔
۲۔ اسرائیلی جنگوں میں اپنے دشمنوں کے انگوٹھے کاٹ دیتے تھے۔
۳۔ خانہ بدوش لوگ اپنی عزت اور اس کا اظہار انگوٹھا دکھا کر کرتے ہیں اور انگوٹھا اپنے الفاظ کی صداقت کے ثبوت میں پیش کرتے ہیں۔
۴۔ ہندوستان میں دست شناسی کے کئی طریقے اختیار کئے جاتے ہیں لیکن انگوٹھے کو ہر طریقے میں بنیادی مقام دیا جاتا ہے اور انگوٹھے سے آغاز کیا جاتا ہے۔
۵۔ چینی دست شناس بھی دست شناسی کا آغاز انگوٹھے سے کرتے ہیں اور ہاتھ میں اسے اولین اہمیت دیتے ہیں۔
۶ یونان میں بڑے پادری کسی فرد پر کلیسا کی رحمت نازل کرتے ہیں تو انگوٹھا اور پہلی دو انگلیاں استعمال کرتے ہیں۔ انگوٹھے سے جبلت بھی ظاہر ہوتی ہے اور کسی کے ذہین اور کند ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے،اسکا کردار کتنا مضبوط ہے،وہ لچک رکھتا ہے یا مغرور ہے ،کیااس کے فیصلوں میں اعتدال ہے یا وہ فیصلہ کرنے میں گھبرا جاتا ہے۔انسان کی ہاتھوں کی لکیریں چاہے جتنی دلنشین ہوں،انگوٹھے کی ساخت اچھی نہ ہوتو لکیریں کچھ نہیں کرسکتیں۔ لمبے،موٹے،سر کٹے،چوکور،نوکدار انگوٹھے اور انکی پوروں کے سائز سے شخصیت کے چھپے ہوئے گوشے اور انسان کی پیشہ وارانہ خوبیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں