نوجوان لڑکی جیل میں قیدی سے ملاقات کے لئے سوٹ کیس اٹھالائی، واپسی پر پولیس والوں نے کھول کر دیکھا تو ایسی چیز برآمد کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
suit cases criminal jail

دنیا میں قیدیوں کے جیلوں سے فرار ہونے کے کئی طریقے آپ نے سن رکھے ہوں گے لیکن گزشتہ دنوں جزائرغرب الہند کے ملک ہیٹی میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو جیل سے آزاد کروانے کا ایسا احمقانہ طریقہ اختیار کر لیا کہ آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ 

ابرین جوز ورگس نامی مجرم چوری کی کئی وارداتیں کرنے پر پکڑا گیا اورعدالت نے اسے 9سال قید کی سزا سناکر جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز اس کی محبوبہ انٹونیٹا روبلز ملنے کے لیے جیل آئی۔ وہ اپنے ساتھ ایک بڑا سوٹ کیس لے کر آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے پر جب وہ واپس جانے لگی تو پولیس اہلکاروں نے دیکھا کہ اس سے سوٹ کیس اٹھایا نہیں جا رہا تھا اور اسے بمشکل گھسیٹ کر لیجا رہی تھی۔ شک گزرنے پر پولیس نے سوٹ کیس کھولا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر مجرم موجود تھا جسے وہ جیل سے فرار کروانے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے مجرم کو دوبارہ اس کے سیل میں بند کر دیا اور لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں