’آپ میری بیٹی کا خیال رکھیں میں ایک منٹ شاپنگ کر کے آئی‘ماں نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو اجنبی لوگوں کے حوالے کیا اور پھر وہ کر دیا جو کوئی ماں سوچ بھی نہیں سکتی
stranger left mother daughter

جارجیا میں ایک امریکی خاتون اپنی 4سالہ بیٹی کو ایئرپورٹ پر لاوارث چھوڑ کر چلی گئی۔ اگلے روز جب پولیس نے اسے تلاش کرکے اس حرکت کے متعلق پوچھا تو اس نے ایسا جواب دے دیا کہ پولیس آفیسرز بھی دنگ رہ گئے۔

 29سالہ میرانڈا حکیمی ہاروے نامی اس خاتون نے ایک گاڑی رینٹ پر لی اور اس میں اپنی بیٹی کو لے کر ہرٹس فیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اٹلانٹا پر لے گئی۔ وہاںاس نے بچی کو ایک جوڑے کے پاس چھوڑا اور انہیں کہا کہ ”میری بیٹی کا خیال رکھنا، میں کچھ خریداری کرکے واپس آ رہی ہوں۔“ اس نے رات 2بجے بچی اس جوڑے کے حوالے کی اور جب وہ سوا7بجے تک واپس نہ آئی تو جوڑے نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے خاتون کا سراغ لگانا شروع کیا اور اگلے روز اسے ڈھونڈ لیا۔ وہ ایئرپورٹ سے 121کلومیٹر دور جارجیا کے شہر ایتھنز میں واقع گریجوایٹ ہوٹل میں موجود تھی۔ پولیس نے جب اسے پوچھا کہ ’تم نے اپنی بیٹی کو ایئرپورٹ پر لاوارث کیوں چھوڑا؟“ تو وہ کہنے لگی کہ ”مجھے تو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کل رات کیا ہوا تھا، میں ذہنی طور پر کنفیوژ ہو چکی ہوں، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔“ اس جواب پر پولیس اسے ڈاکٹروں کے پاس لے گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”ہاروے کی اس حرکت کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ بچی تاحال پولیس کے پاس ہے۔ امریکہ میں ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کے آنے پر بچی ان کے حوالے کر دی جائے گی۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں