شاپنگ کے دوران اس لڑکی کو اپنی ہم شکل مل گئی، اکٹھے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈالی تو پھر چند ہی منٹ بعد کیا ہوگیا؟ جواب ایسا کہ کسی نے خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
similar face shopping

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں ایک 17سالہ لڑکی شاپنگ کے لیے ایک مال میں گئی جہاں اس کی ملاقات اپنی ایک ہم شکل سے ہو گئی۔

دونوں کی شکل حیران کن حد تک ایک دوسرے سے ملتی تھی۔ لڑکی نے اپنی ہم شکل کے ساتھ تصویر بنا کر ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی لیکن اس کے بعد کچھ ایسا ہوا کہ لڑکی کے ہوش اڑ گئے اور ہزاروں ٹوئٹر صارفین بھی ششدر رہ گئے۔ اس لڑکی کا نام سانتانا ہے۔ اس نے جب اپنی ہم شکل کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور ہزاروں لوگوں نے اسے لائیک اور ری ٹویٹ کر دیا۔ یوں تصویر انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ تصویر انٹرنیٹ پر پھیلنے پر سانتانا کی اور ہم شکل لڑکیاں سامنے آنے لگیں۔ جیسے جیسے تصویر پھیلتی گئی اس کی نئی ہم شکل لڑکیاں کمنٹس میں اپنی تصاویر شیئر کرتی گئیں۔ سانتانا اور صارفین یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ ان تمام لڑکیوں کی شکل ہوبہو سانتانا جیتی تھی ۔ اب تک ٹوئٹر پر سانتانا کی مزید 5ہم شکل لڑکیاں سامنے آ چکی ہیں۔ سانتانا کا کہنا ہے کہ ”اتنی ساری ہم شکل لڑکیاں دیکھ کر میں خوفزدہ ہو گئی ہوں۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں