چائے پینے کے وہ نقصانات جو آپ نہیں جانتے ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
side effect tea pakistan

چائے تمام پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین مشروب ہے اور عام طور پر تھکاوٹ یا نیند کا غلبہ دور کرنے کے علاوہ ملک میں چائے مہمانوں کو مشروب کے طور پیش کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم اگر چائے کو ایک مناسب مقدار میں دن کے اندر استعمال کیا جائے تو بہتر ہے ورنہ اسکے اندر موجود بعض اجزاء ایسے بھی ہیں جن کے نقصانات بھی ہیں اور عام عوام اس سے واقف نہیں ہے اور چائے پینے کے بعض نقصانات ایسے ہیں جن کا عوام کو اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چائے میں کیفین کے اجزاء چائے میں کیفین کے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سے عام طور پر چائے کو زیادہ پینے والوں کو پیشاب کی حاجت زیادہ ہونے لگتی ہے جبکہ چائے آپکے معدے کو خراب کرکے قبض کا شکار بھی بناتی ہے۔ قبض کی شکایت چائے میں ایک اور مضر صحت کیمیکل تھیموفیلائن بھی پایا جاتا ہے اور اسکی زائد مقدار ہاضمے کی خرابی کا سبب بنتی ہے جس سے کوئی بھی انسان قبض کے مرض کا شکار ہوتا ہے۔چائے سے ذہنی دباو عام طور پر چائے کے استعمال سے لوگ اپنے موڈ میں تبدیلی کا بتاتے ہیں لیکن چائے میں کیفین نامی کیمیکل بھی ہوتا ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ اگر چائے زیادہ استعمال کی جائے تو نتیجا اس کیمیکل کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جو کہ ذہنی تناو میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ دل کی بیماری اسہی طرح خون اور دل کی صحت کیلئے کیفین کو مضر جانا جاتا ہے۔عام طور پر وہ لوگ جو کہ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں ان کو چائے سے خاص طور پر پرہیز کرنا چاہیئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں