سال کی وہ تاریخ جس پر شادی کرنے والوں کے درمیان جلد علیحدگی ہو جاتی ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
separate marriage valentine day

ویلنٹائنز ڈے کی آمد آمد ہے۔ اس دن کو پیار کے اظہار کا دن کہا جاتا ہے لیکن کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس روز شادی کرلیتے ہیں۔ ایسے جوڑوں کے لیے سائنسدانوں نے انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد نوجوانجوڑوں کو ہدایت کی ہے کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی مت کریں کیونکہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 11لاکھ شادیوں کا ڈیٹااکٹھا کیاجن میں 6فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔ انہوں نے دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے جن میں معلوم ہوا کہ باقی سال میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37فیصدزیادہ تھی۔ 14فروری کو ہونے والی شادیوں کے تین سال مکمل کرنے کی شرح بھی حیران کن طور پر 45فیصد کم تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ “

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں