جھنگ پولیس کو لو میرج کرنے والی خاتون کو بازیاب کروانے کاحکم
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
rescued love marriage jhang

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے جھنگ پولیس کو لو میرج کرنے والی شہری نجم عباس کی بیوی کو بازیاب کروانے کاحکم دے دیا ہے ۔

فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نجم عباس کی جانب سے بتایاگیاکہ اس نے نسیم بی بی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی لیکن سسرالیوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز فون کالز آرہی تھی اور دو روز قبل میری بیوی کو مسلحہ افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے حالانکہ میری بیوی میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے ،اسے بازیاب کروایاجائے ،عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی نسیم بی بی کو آج 12جنوری تک بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں