اپنی شخصیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ایک گھر کا انتخاب کریں
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
personalities knowledge house

ہر انسان کی شخصیت دوسرے  انسان سے مختلف ہوتی ہے۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم اس دنیا میں ایک دوسرے سے قریب ہیں ، ایک جیسی شخصیت کے لوگ ایک ساتھ بہت کم عرصہ رہ سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا زبردست ٹیسٹ بتائیں گے جس سے آپ اپنے اور دوسرے کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے۔ اور یہ حقائق جاننے کے بعد یقینا لطف اندوز ہوں گے۔ ماہر نفسیات شخصیت جانچنے کے  لئے قدیم زمانوں سے گھروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں، ان گھروں کی تصویروں سے آپ لوگوں کی شخصیت اور عادات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ گھروں کا استعمال اس لئے کیا جاتا ہے کہ لوگ گھر کو ایک پر سکون آرام گاہ سمجھتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ماہر نفسیات گھروں کا سہارا لیتے ہیں ، کیونکہ ہر شخص گھر میں ایک بھرپور فیملی دیکھتا ہے جس میں ماں باپ بہن بھائی اور  بے تحاشہ خوشیاں موجود ہوں۔ اوپر دی گئی تصویر میں 9 الگ اقسام کے گھر موجود ہیں جن میں سے آپ نے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے اور پھر اسی گھر سے متعلق تفصیلات پڑھنی ہیں اس سے آپ اپنی شخصیت کے بہت سے پہلو جان سکیں گے اس کے علاوہ دوسروں کی شخصیت اور عادات کا بھی اندازہ لگا سکییں گے۔

پہلے گھر کو منتخب کرنے والے افراد

جن افراد نے پہلے گھر کو منتخب کیا وہ بہت گرم جوش طبعیت کے مالک ہوتے ہیں ، یہ لوگ بیحد مہمان نواز بھی ہوتے ہیں اور ہمیشہ لوگوں کے مہمان نوازی کے لئے تیار رہتے ہیں۔ یہ افراد بہت دوست مزاج بھی ثابت ہوتے ہیں ان کے چہرے پر ہر دم مسکراہٹ رہتی ہیں جو لوگوں میں پیار کا احساس بڑھاتی ہے۔

دوسرا گھر متخب کرنے والے افراد

جن لوگوں نے دوسرا گھر متخب کیا وہ اپنے ذاتی چیزیں کسی کے ساتھ بانٹنے سے گریز کرتے ہیں ان افراد نے اپنے گرد ایک حصار قائم کیا ہوتا ہے جس میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ایسے افراد کی اپنی ایک دنیا ہوتی ہے جس میں وہ خوش نا خوش ہوتے ہیں اور اس بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا محسوس کر رہے ہیں۔

تیسرا گھر متخب کرنے والے افراد

جن لوگوں نے تیسرا گھر متخب کیا وہ ہر حال میں خوش رہنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ ان تمام چیزوں کی قدر کرتے ہیں جو ان کے پاس موجود ہیں، یہ افراد ہمیشہ کچھ تجربہ حاصل کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں، اور چیزوں سے متعلق ُپر تجسس رہتے ہیں۔

چوتھا گھر منتخب کرنے والے افراد

جن لوگوں نے چوتھا گھر متخب کیا وہ ایک کُھلی کتاب کی مانند ہوتے ہیں ، ان کے بارے میں کچھ بھی چھپا نہیں ہوتا ان کی شخصیت آئینے کی طرح شفاف ہوتی ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ یہ لوگ اندر اور باہر سے ایک ہوتے ہیں۔ عام طور پر لوگ ان افراد کی محفل کو پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ کسی کا دل نہیں دکھاتے اور دکھاوا نہیں کرتے۔

پانچواں گھر متخب کرنے والے افراد

جن لوگوں نے پانچواں گھر منتخب کیا وہ اپنے ماضی میں گزرے واقعات کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہتے ہیں، ان کے بچن کی یادیں  چاہے وہ اچھی ہوں یا بری ہمیشہ ان کے زہن پر حاوی رہتی ہیں اور وہ کو ہر قسم کی صورتحال سے لڑنے اور نمٹنے کے لئےتیار رہتے ہیں۔

چھٹا گھر منتخب کرنے والے افراد

جن لوگوں نے چھٹا گھر منتخب کیا وہ بھروسہ کرنے کے معاملے میں بیحد محتاط ہوتےہیں ، ایسے افراد کسی پر بھی بہت آسانی سے بھروسہ نہیں کرتے، اور ایک بار یہ جس پر بھروسہ کرلیں زندگی بھر اس کے ساتھ مخلص رہتےہیں ، یہ لوگ کسی سے وعدہ کرنے اور کسی قسم کا معاہدہ نہیں کرتے اور ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے  کو ترجیح دیتے ہیں۔

ساتواں گھر منتخب کرنے والے افراد

ساتویں گھر کو منتخب کرنے والے افراد کو اچھے کپڑے پہننے اور اور اچھا نظر آنے کا بہت شوق ہوتا ہے، ان کی نظر میں زندگی بہت حسین ہے تو اسے بھرپو ر طریقے سے گزارنا چاہئے۔ ان لوگوں کی الماریاں  اچھے اور خوبصورت ملبوسات سے بھری ہوتی ہے۔

آٹھواں گھر منتخب کرنے والے افراد

آٹھویں گھر کو منتخب کرنے والے افراد قدرتی نظاروں کو حوالے سے بیحد پر جوش ہوتے ہیں انہیں صاف ستھری چیزیں (جو ماحول میں رنگ بھرتی ہیں ) سے دلی لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے بیچ رہناپسند کرتے ہیں ہو بیحد مخلص ہوں کیونکہ ان کی اپنی طبعیت میں دھوکا بازی اور چالاکی نہیں اس لئے یہ ان ہی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں جن کے دل صاف ہوں۔

نواں گھر منتخب کرنے والے لوگ

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں