دبئی آکر یہ کام کیاتوقسمت ہی بدل گئی، پاکستانی ڈرائیور کی ایسی کہانی کہ جان کرہرپاکستانی کو فخر ہوگا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
luck driver pakistani

بہترمستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے ایشائی ممالک کے باشندے عمومی طورپر عرب ممالک یا کچھ یورپ کا رخ کرتے ہیں

گجرات کے رہائشی غلام رسول سجاد نے بھی یہی سوچ کرعمان کارخ کیا لیکن دن رات کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی ، بالآخرعمان میں ٹرک ڈرائیونگ چھوڑ کر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا جہاں کچھ عرصہ ڈرائیونگ کے بعد بینک سے قرض لیا اور آج ایک والوو ٹرالر کا مالک ہے جس کا 1992ءمیں اس نے خواب ہی نہیں دیکھا تھا لیکن آج اپنے کام میں خوش ہے ۔ 63سالہ غلام رسول سجاد تقریباً25سال سے خطے میں ٹرک چلارہاہے اور ایسے ہی افراد ملک کی تیزترترقی میں معاون ہیں ، پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے غلام رسول 1992ءسے عمان میں موجود تھے لیکن کچھ بچت نہ کرپائے ، بالآخر 2004ءمیں عمان چھوڑ کر متحدہ عرب امارات کا رخ کیا جہاں 1500درہم تک ماہانہ کمائی کرنے لگاجبکہ کام کی نوعیت ایک جیسی ہی تھی ۔ اگلے 12سالوں میں وہ نہ صرف اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوگیا بلکہ اپنا ٹرالر خرید لیا۔غلام رسول نے بتایاکہ وہ جب عمان سے دبئی آیاتواس کے پاس صرف عمانی ڈرائیونگ لائسنس تھا، یواے ای میں کچھ عرصہ کام کرنے کے بعد ایک ٹرالر کی خریداری کیلئے میں نے بینک سے قرض لیا جو مجھے ایک لاکھ درہم سے زائد میں پڑاتاہم میں نے کافی کمائی کی جس سے پاکستان میں تین بہترین گھربنائے ، تین بیٹیوں کی شادی کی اور کچھ جائیداد خریدی ۔

انہوں نے بتایاکہ یواے ای میں بھی کاروبار میں اتار چڑھاﺅ آیا اور سخت مشقت جاری رکھی، عمان کے ماہانہ 8چکرلگاتاجس سے حاصل ہونیوالی خاطرخواہ کمائی سے بچت بھی ہوئی ، اب مجھے فرصت مل جاتی ہے ، اپنا کھانا خود بناسکتاہوںاور دوستوں کیلئے بھی وقت نکل آتاہے ،اب مہینے کے چار چکر لگا کر بھی خوش ہوں ، مجھے ماہانہ تین ہزار درہم بینک کو لوٹانے ہوتے ہیں اور کچھ رقم اپنے اہلخانہ کو بھیجتاہوں، اب میرے پا س سب کچھ ہے ، میں سال کے چھ مہینے کام کرتاہوں اور باقی چھ مہینے القوز میں موجود ایک گیراج میں اپنا ٹرالرکھڑا کردیتاہوں۔ایک سوال کے جواب میں غلام رسول نے بتایاکہ میں خود نہیں پڑھ سکتا لیکن میری چھوٹی بیٹی اب بھی سکول میں پڑھ رہی ہے ، میں اسے اچھی تعلیم دلارہاہوں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں