ہائی وے پر آدمی کی موٹرسائیکل خراب، وین ڈرائیور مدد کرنے کیلئے رُکا، ٹھیک نہ کرسکا تو اسے لفٹ دے دی، موٹرسائیکل وین میں ڈال دی، لیکن تھوڑا ہی آگے گئے تو یہ نیکی زندگی بچانے کا سبب بن گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
lift driver help

قدرت ہمارے نیک کاموں کا اجر کیسے حیرت انگیز انداز اور غیر متوقع وسیلوں سے دیتی ہے

یقینا ہم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اس کی ایک حیرت انگیز مثال گزشتہ روز سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں دیکھنے میں آئی۔ ویب سائٹ ABC.ESکی رپورٹ کے مطابق اندلوسیا شاہراہ A-4 پر ایک شخص کا موٹرسائیکل پنکچر ہوجانے کے بعد وہ اسے لے کر پیدل سڑک کنارے چل رہا تھا ۔ اسی دوران ایک ویگن اس کے قریب رکی جس کا ڈرائیور اس کی مدد کرنا چاہ رہا تھا۔ ویگن والے شخص نے نوجوان سے کہا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل اس کی گاڑی میں رکھ لے تا کہ وہ اسے پنکچر والی کسی دکان تک پہنچادے گا۔ ابھی وہ نوجوان اپنی موٹرسائیکل ویگن میں رکھ ہی رہا تھا کہ اسی دوران ویگن کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑگیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر نوجوان نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو کال کی اور یوں فوری طور پر ویگن ڈرائیور کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی جان بچ گئی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی وہ گھر جا سکے گا۔ سچ ہے کہ نیکی کبھی رائگاں نہیں جاتی۔ اگریہ ویگن ڈرائیور سڑک کنارے چلتے نوجوان کی مدد کو نہ رکا ہوتا تو عین ممکن تھا کہ گاڑی چلاتے ہوئے ہی اسے دل کا دورہ پڑتا، جس کا نتیجہ نجانے کیا ہوتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں