زمین میں تباہ کن گڑھے کیوں پڑ جاتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
leaked power earth

زمین میں بڑے بڑے گڑھے پڑ جانا ایک ایسا عمل ہے جو نہایت نقصان کا سبب بنتا ہے۔ اگر یہ کسی رہائشی مقام پر اچانک نمودار ہوجائیں تو گھروں کو گرا دیتے ہیں جن کے باعث لوگوں کی ہلاکت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

عام طور پر یہ ایک قدرتی جغرافیائی عمل سمجھا جاتا ہےلیکن یہ ایک غلط فہمی ہے۔ زمین پر یہ تباہ کن گڑھے ہم انسانوں کی وجہ سے نمودار ہوتے ہیں۔دراصل ان کا سبب زمین کے اندر بچھائے جانے والے فراہمی آب یا سیوریج کے بڑے بڑے پائپ ہوتے ہیں۔یہ پائپ بعض اوقات کہیں کہیں سے خستہ ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہاں سے پانی لیک ہونے لگتا ہے۔بعض اوقات یہ پائپ مکمل طور پر ٹوٹ کر 2 حصوں میں بھی تقسیم ہوجاتے ہیں جس کے بعد پانی کے ریلے زیر زمین بہنے لگتے ہیں۔یہ پانی اس مقام سے مٹی کو بہا دیتا ہے جس کے بعد آہستہ آہستہ وہ مقام کھوکھلا ہوتا جاتا ہے۔ یہ عمل کئی دن، مہینوں یا ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔اس کے بعد ایک وقت ایسا آتا ہے کہ زمین کی اوپری سطح کے نیچے سے مٹی بالکل ختم ہوجاتی ہے اور زمین کی سطح زور دار طریقے سے ٹوٹ جاتی ہے جس سے اس وقت اس مقام پر موجود گاڑیاں یا افراد نیچے گڑھے میں آ گرتے ہیں۔یہ عمل بھاری مالی و جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں