مسافر نے ایسا کیا کر دیاکہ ہتھکڑیاں لگا کر جہاز سے نکالنا پڑا،جان کر آپ ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے
laughter handcuffed passenger control

اکثر مسافروں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوران سفر کھڑکی کے پاس والی سیٹ پر بیٹھیں تاکہ انہیں کم از کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اور وہ اردگرد کے حسین مناطر سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

چین میں ایک فضائی مسافر کو بھی کھڑکی کے پاس بیٹھنے کا اتنا شوق تھا کہ وہ اپنی الاٹ شدہ سیٹ چھوڑ کر کھڑکی والی سیٹ پر براجمان ہوگیا اور اس کے بعد عملے اور مسافروں کی منت سماجت کے باوجود اٹھنے سے انکار کردیا۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر آنے والی تفصیلات کے مطابق پرواز FM9311 ہانگ کیاﺅ ایئرپورٹ سے کوانگسو شہر کے لئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیٹ کا جھگڑا شروع ہوگیا۔ جب عملے نے غلط جگہ بیٹھنے والے شخص کوبتایا کہ یہ سیٹ کسی اور کی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ جس طرح بس میں پہلے آنے والے کی سیٹ ہوتی ہے اسی طرح جہاز میں بھی جو پہلے بیٹھ گیا سیٹ اسی کی ہے۔ جب پرواز تقریباً دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی تو عملے نے پولیس بلوالی جس نے مسافر کو گھسیٹ کر جہاز سے باہر نکالا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ مسافر کوئی ان پڑھ شخص نہیں ہے بلکہ ٹانگ چی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں