کینو کا جوس پینے سے پہلے اسے فریزر میں رکھیں تو آپ کے جسم میں یہ حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
juice body orange

کینو کے جوس کے بے شمار طبی فوائد ہیں لیکن اب اسے پینے سے پہلے فریزر میں رکھنے کے متعلق متعلق سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اگر ہم کینو کے جوس کو پینے سے پہلے فریزرمیں رکھ کر برف بنائیں اور پھر اسے مائع حالت میں لا کر استعمال کریں تو اس کی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے اور ہمارے جسم کی اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور وہ زیادہ موثر طریقے سے ہمارے جسم کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔سپین کی یونیورسٹی آف سیوائیل کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جب ہم کینو کے جوس کو فریزر میں رکھ کر منجمد کر دیتے ہیں تو اس کے صحت بخش اجزاءٹوٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جاتے ہیںجنہیں ہضم کرکے جزو بدن بنانا ہمارے جسم کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔ان اجزاءکو کیروٹینائیڈز کہا جاتا ہے۔ انہیں ہمارا جسم وٹامن اے میں تبدیل کر سکتا ہے اور ان میں کینسر کے خلاف مدافعت کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔“تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پاﺅلا ماپیلی کا کہنا تھا کہ ”کیروٹینائیڈز نامی یہ اجزاءکینسر کے علاوہ انفلیمیشن کو روکتے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہم دل کی بیماریوں سمیت دیگر کئی عارضوں سے محفوظ رہتے ہیں اور ہمیں سٹروک آنے کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں