آپ کی شادی کتنا عرصہ قائم رہے گی؟ سائنسدانوں نے مشکل حل کردی، پتہ لگانے کا آسان طریقہ بتادیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
idea duration marriage

آپ کی شادی کس حد تک کامیاب ہو گی اور کتنی دیر تک چلے گی، اس کا اندازہ آپ اپنے اور اپنے لائف پارٹنر کے اس روئیے سے بھی کر سکتے ہیں کہ آپ دونوں خود کو ایک دوسرے میں کتنا دیکھتے ہیں۔

یعنی اگر آپ کا لائف پارٹنر ایک کام نہیں کرتا یا نہیں کر سکتا تو آپ اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں، آپ اس پر برہم ہوتے ہیں یا آپ اپنے لائف پارٹنر میں خود کو دیکھتے ہوئے سوچتے ہیں کہ اگر وہ یہ کام نہیں کر سکتا تو میں تو یہ کام بخوبی کرسکتا ہوں، لہٰذا وہ یہ کام نہیں کرسکتا تو کوئی بات نہیں، میں کر لوں گا۔ محققین نے اس ترکیب کو ’’اپنا اور دوسرے کا انضمام‘‘ (Self-other overlap)کا نام دیا ہے، یعنی خود کو اپنے ساتھی میں ضم کرکے سوچنا۔ محققین کہتے ہیں کہ جوڑوں میں یہ خوبی جتنی زیادہ پائی جاتی ہے ان کاساتھ اتنا ہی مستحکم اور دیرپا ہوتا ہے۔ اس رویے کے حامل جوڑے خود کو علیحدہ علیحدہ دیکھنے کی بجائے ایک جان محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ یک جان دو قالب نہیں ہوتے وہ تمام ذمہ داریاں اپنے لائف پارٹنر پر ڈال کر خود کو بری الذمہ گردان لیتے ہیں، اور ان کا رشتہ بھی جلد انجام کو پہنچ جاتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں