لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی نشانی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
humans adultery signs

حضرت سعدیؒ بیان کرتے ہیں ،میرے بچپن کی بات ہے ایک دن میں نے ایک عالم سے پوچھا کہ انسان کے بالغ ہوجانے کی نشانی کیا ہے؟

اس نے جواب دیاکہ پندرہ سال کی عمر کو پہنچ جانا ۔اس کے بعد اس دانا شخص نے کچھ اور نشانیاں بھی بتائیں ۔مثلاََ شادی کرنے کی ٰخواہش پیدا ہونا وغیر ہ اور یہ ساری باتیں بتانے کے بعد بولاان سب باتوں کے علاوہ انسان کے بالغ ہوجانے کی حقیقی علامت یہ ہے کہ وہ خدا کو راضی کرنےکے لئے اس سے زیادہ کوشش کرے جتنی کوشش دنیاوی مال ودولت حاصل کرنے کے لئے کرتا ہے۔کیونکہ یہی سمجھ عقل کے پختہ اور اس کے صاحب فہم ہونے کی نشانی ہے ۔اگر کسی میں یہ نشانی نہ ہو پائے تو خواہ وہ بڑھاپے کی عمر کو پہنچ گیا ہو اسے بالغ خیالاست سے بالغ خیال نہ کرنا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں