کیا کسی ملک کے شہری اس قدر ایماندار بھی ہو سکتے ہیں ؟
honesty trust japan country

 کسی قوم کی عظمت کا اظہار اس کے حکمرانوں کے عظیم الشان محلات یا اس کے زروجواہرات کے خزانوں سے نہیں بلکہ اس کے افراد کے کردار سے ہوتا ہے اور جاپانی قوم اس پیمانے پر اعلیٰ ترین مقام کی حامل قرار دی جاسکتی ہے۔

یوں تو اس قوم کی عظمت کے بے شمار پہلو ہیں لیکن اس کا ایک چھوٹا سا نمونہ سڑکوں کے کنارے اور خصوصاً پارکنگ کی جگہوں کے قریب لگے لکڑی کے وہ بورڈ ہیں جن پر لاوارث ملنے والی اشیا ٹانگ دی جاتی ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جاپانیوں کو اگر کوئی گمشدہ چیز ملے تو وہ اسے اٹھا کر اپنی جیب میں ڈالنے کی بجائے قریب ترین لگے مخصوص بورڈ تک پہنچا دیتے ہیں۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ ان بورڈز پر صرف سستی اور بے وقعت اشیا ہی نہیں بلکہ انتہائی قیمتی اشیا بھی نظر آتی ہیں۔ٹ میں ایک ایسی ہی جگہ کی تصاویر دکھائی گئی ہیں کہ جہاں لاوارث موٹرسائیکلوں اور حتی کہ گاڑیوں کی چابیاں بھی آویزاں نظر آتی ہیں اور یہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی قریب ہی موجود ہیں۔ چابیوں کے ساتھ لگے نوٹس بتاتے ہیں کہ ان کے مالکان کی تلاش ہے اور وہ یہاں آ کر انہیں لے سکتے ہیں۔ شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہاں گاڑی اور اس کی چابی چھوڑنے والے کو یہ خدشہ نہیں ہوتا کہ اسے اصل مالک کے علاوہ کوئی اور لے جائے گا۔ اسی طرح دیگر قیمتی اشیا بھی ملنے پر ان بورڈز تک پہنچا دی جاتی ہیں اور سب کو یہ یقین ہوتا ہے کہ جس کی چیز ہے وہی اسے آکر لے گا اور کوئی اور اسے لے جانے کا گناہ نہیں کرے گا۔ جاپانیوں کی بلند کرداری کی یہ مثالیں دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث بھی ہیں اور وہ ان پر رشک کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں