سالگرہ کا تحفہ، شوہر نے اپنی بیگم کو ٹرین کی پٹڑی سے باندھ دیا اور پھر خود۔۔۔ ایسا خوفناک ترین تحفہ تاریخ میں کبھی کسی نے کسی کو نہ دیا ہوگا
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
gift birthday death

فرانس کے شمالی شہر بوولیئرز میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے دن کو اسے ایسے سفاکانہ اندازمیں موت کے گھاٹ اتار دیا کہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی اہلیہ کو ریل کی پٹڑی کے ساتھ باندھ دیا تاکہ ریل گاڑی آئے تو اس کے جسم کے پرخچے اُڑجائیں۔ سفاک شخص نے خاتون کی ٹانگوں اور بازوﺅں کو مضبوط رسی کے ساتھ پٹڑیوں کے ساتھ باندھا اور جب 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہوئی ریل گاڑی وہاں پہنچی تو خود بھی اس کے آگے چھلانگ لگادی۔ یوں پل بھر میں دونوں کے جسم ٹکڑوں میں بٹ گئے ۔ ریل گاڑی کی رفتار اس قدر زیادہ تھی کہ حادثے کے بعد یہ بمشکل دو میل کے فاصلے پر جاکر رک سکی۔ مرنے والے جوڑے کی شناخت گیلام گریمی اور ایملی ہالوئن کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے چار بچے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے درمیان ناراضی چل رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مس ہالوئن کی پنڈلیاں اور کلائیاں ریل کی پٹڑی کے ساتھ رسی سے باندھ دی گئی تھیں۔ اس کے خاوند نے خود بھی ریل گاڑی کے سامنے چھلانگ لگا دی تھی اور اس کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک بکھرے ہوئے تھے۔ جس روز مس ہالوئن کو اس کے بدبخت خاوند نے ریل کی پٹڑی کے ساتھ باندھ کر ہلاک کیا اس روز بیچاری کی 34ویں سالگرہ تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں