شرط مہنگی پڑگئی دوست نے دوست کو ہارا دیا۔۔ ایسا انوکھا کھیل آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
game defeat friend

کیا آپ کسی ایسے مکمل اندھیرے کمرے میں رہ سکتے ہیں جہاں صرف آپ ہوں اور دوسرے تمام لوگوں سے سارے رابطے منقطع ہوں، صرف یہی نہیں بلکہ آپ کو وہاں ایک منٹ کی روشنی کی بھی اجازت نہ ہو اگرچہ یہ مشکل ترین کام ہے لیکن صرف ایک ماہ گزارکر آپ سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم جیتنے کے لیے خود کو آزما سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں تاش اور جوے کے کھلاڑی رِچ الاٹی کو ان کے ایک دوست روری ینگ نے کھیل کے دوران پیشکش کی کہ اگر وہ 30 روز تک کسی سے رابطے کے بغیر تنہا ایک گھپ اندھیرے کمرے میں گزارے تو وہ اسے ایک لاکھ ڈالر انعام میں دے گا اور شرط ہارنے کی صورت میں رِچ اپنے دوست روری کو یہ رقم دے گا۔ اس شرط کا مقصد کسی شخص کے اعصاب کی مضبوطی کو نوٹ کرنا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے اکاؤنٹ میں ایک ایک لاکھ ڈالر جمع کرادیئے اور کھیل شروع ہوا۔بعد ازاں 11 صفحات کی قانونی دستاویز بنائی گئی اور سہ رکنی ججوں کے پینل نے اس پر عمل درآمد کا جائزہ لینا شروع کیا۔ 21 نومبر 2018ء کو لاس ویگاس میں ایک چھوٹا مگر تاریک کمرہ بنایا گیا۔ اس کمرے میں ایک بستر، غسل کی جگہ، کھانے پینے کی چیزوں سے بھرا فریج (جس میں لائٹ نہیں تھی) اور غسل کی تمام ضروری اشیا رکھی گئی تھیں۔رچ کا بیرونی دنیا سے رابطہ بند تھا اور اسے روشنی کی کوئی شے پاس رکھنے کی اجازت نہ تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں