مردو ں کوکونسی خواتین بالکل پسند نہیں آتیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dislike likes women men

مردوں کو ہنسی مزاح کرنے والی خواتین بالکل پسند نہیں آتیں

اگر خواتین کسی مر د کو متاثر کرنا چاہتی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ بالکل بھی مزاحیہ انداز نہ اپنائیں۔نئی تحقیق کے مطابق مردوں کو ہنسی مزاح کرنے والی خواتین بالکل پسند نہیں ہوتیں۔ مردوں کو وہ خواتین پسند آتی ہیں جو ان کے مذاق اور لطائف کو پسند کریں ۔اس حوالے سے یونیورسٹی آف میامی نے 80 خواتین و حضرات کے ایک گروہ سے سوالات کئے۔ جس سے ثابت ہوا کہ مردوں کو وہ خواتین زیادہ پسند آتی ہیں جو ان کے مذاح کوپسند کریں۔مردوں کی نسبت خواتین شریک حیات کے انتخاب میں زیادہ نخریلی واقع ہوئی ہیں اور وہ جیون ساتھی کے روپ میں ایسا مر دچاہتی ہیں جو انھیں اپنی باتوں سے ہنساسکے۔ریسرچر کا کہنا ہے کہ مزاح مرداور عورت دونوں کی کمزوری ہے لیکن جیون ساتھی کے انتخاب میں دونوں کیلئے اس کا مطلب مختلف ہے۔تحقیق میں 80مرداور خواتین سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں۔جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھ سکے؟دوسرا سوال تھا کہ ان کیلئے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟ میامی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ریسرچر زلیا نا ہون اور ان کی ٹیم نے کہا کہ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبور کر سکتا ہو لیکن اس نتیجے کے برعکس مردوں کے جوابات تھے کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند ہے جوان کے لطیفے اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہوا ان پر ہنسنا بھی جانتی ہو۔رپورٹ کے مطابق خواتین صرف ایک ایسا ساتھی ہی نہیں چاہتیں جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خودان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے۔پروفیسر لیانا ہون کے خیال میں خواتین لوگوں کو ہنسنے کے فن کو مردوں کی ذہانت کی علامت سمجھتی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں