’میرے بہترین دوست نے مجھے اپنی شادی پر بلایا لیکن پھر شادی سے چند دن پہلے مجھے آنے سے منع کر دیا اور وجہ یہ بتائی کہ اُس کی دلہن۔۔۔‘ آدمی نے بہترین دوست کی ایسی حرکت بیان کر دی کہ۔۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
denied friend invitation

بسااوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی کو اس کا کوئی رشتہ دار یا دوست بوجوہ اپنی شادی پر مدعو نہیں کرتا۔

ایسے ہی لوگ ویب سائٹ ’وسپر‘ (Whisper)پر اپنے تجربے کے بارے میں بتارہے تھے کہ انہیں شادی میں کیوں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔وہاں ایک لڑکے نے اپنے بہترین دوست کی طرف سے شادی پر نہ بلائے جانے کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ اس لڑکے نے بتایا کہ ”میرے دوست نے مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھیجا لیکن چند دن بعد ہی اس نے مجھے شادی میں آنے سے منع کر دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کی ہونے والی بیوی کو ہم دونوں کا ملنا جلنا پسند نہیں تھا۔دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم گزشتہ 8سالوں سے دوست تھے اور بھائیوں کی طرح رہتے تھے۔“ ویب سائٹ پر ایک لڑکی نے بتایا کہ ”میری سہیلی نے مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا تھا کیونکہ اسے پتا چل گیا تھا کہ اس کے ہونے والے شوہر کے ساتھ میرے ناجائز تعلقات ہیں۔“ایک اور لڑکی نے بتایا کہ ”میں نے ایک مخصوص لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے مجھے شادی پر مدعو نہیں کیا گیا۔“ ایک غریب لڑکی نے بتایا کہ ”مجھے ایک شادی میں اس لیے مدعو نہیں کیا گیا تھا کہ میں دلہن کے لیے تحفہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔“ایک لڑکی نے یہاں بتایا کہ ”میرے باس نے مجھے اپنی شادی میں اس لیے مدعو نہیں کیا تھا کہ میں ہم جنس پرست تھی۔ شادی کے بعد ایک روز اس نے مجھے کافی لانے کو کہا تو میں نے کافی کے کپ میں کلی کر دی اور اسے وہ کافی پیتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوتی رہی۔ میں نے اس سے بہترین بدلہ لیا تھا۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں