آدھے وقت میں کپڑے بہترین استری کرنے کا آسان نسخہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
clothes prescription suit

گھر بھر کے کپڑے استری کرنا خواتین کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے کہ ایک ایک سوٹ پر ہی کتنا وقت صرف ہو جاتا ہے۔ 

تاہم اب ماہرین نے کپڑے استری کرنے کا ایک انتہائی آسان اور تیز ترین طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آدھے سے زیادہ وقت بچایا جا سکتا ہے۔دی مرر کے مطابق ماہرین کے بتائے طریقے کے مطابق کپڑے استری کرنے کی میز پر ’ٹِن فوائل‘ (Tin Foil) کی ایک تہہ بچھا ئیں اور اس کے اوپر وہ کپڑا بچھا دیں جس پر آپ کپڑے استری کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس سے یہ ہو گا کہ استری سے نکلنے والی حرارت کپڑوں کے دوسری طرف نکل کر ضائع نہیں ہو گی بلکہ ٹِن فوائل سے منعکس ہو کر واپس آئے گی اور یوں زیادہ حدت ہونے کی وجہ سے کم وقت میں زیادہ کپڑے استری ہوں گے۔ بڑی تعداد میں خواتین سوشل میڈیا پر اس طریقے سے کپڑے استری کرنے کی تعریف کر رہی ہیں اور اپنے تجربات شیئر کر رہی ہیں۔ سینکڑوں خواتین نے لکھا ہے کہ انہوں نے یہ طریقہ آزمایا اور ان کے کپڑے پہلے سے آدھے وقت میں استری ہو گئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں