جرائم پیشہ شخص کی تلاش میں پولیس نے اس کی تصویر فیس بک پر لگادی، تصویر دیکھتے ہی فوراً تھانے جاکر گرفتاری دے دی، آخر اس تصویر میں ایساکیا تھا کہ چور خود ہی پولیس کے پاس آگیا؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
british citizen arrested accident

برطانیہ میں پولیس نے ایک جرائم پیشہ شخص کی تلاش کے لیے اس کی ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی اور یہ تصویر دیکھتے ہیں ملزم خود تھانے چلا گیا اور گرفتاری دے دی۔ ملزم نے ایسا کیوں کیا؟ اس کی وجہ جان کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کوئی ایسے بھی کر سکتا ہے

برطانوی علاقے ساﺅتھ ویلز کی پولیس نے 35سالہ ملزم وینی ایسمونڈ کی جو تصویر فیس بک پر پوسٹ کی، اس میں وہ بہت بدصورت نظر آ رہا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ کسی بھی طرح پولیس یہ تصویر فیس بک سے ہٹا دے، چنانچہ اس کی ایک ہی صورت تھی کہ وہ جا کر گرفتاری دے دے۔اسی طرح ہی اس کی تصویر فیس بک سے ہٹ سکتی تھی،چنانچہ وہ خود تھانے گیا اور گرفتاری دے دی۔ گرفتاری سے قبل ایسمونڈ نے فیس بک پر اس تصویر کے نیچے کمنٹس میں لکھا کہ ”ہاں یہ میں ہوں۔ یہ کوئی اچھی تصویر نہیں ہے۔ اگر آپ اسے ہٹا دیں تو آپ کی مہربانی ہو گی۔ جب تک میرا جرم ثابت نہیں ہو جاتا، تب تک آپ میری ایسی مجرموں جیسی تصویر نہیں لگا سکتے۔“ رپورٹ کے مطابق جب ایسمونڈ نے اپنے وکیل کے ذریعے گرفتاری دی تو پولیس نے اس کے خلاف ایک شخص پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور فیس بک سے اس کی تصویر ہٹا دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں