کسی شخص کی کتنی زندگی باقی ہے ایک بلڈ ٹیسٹ سے جاننا ممکن ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
blood life scientist

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بلڈ ٹیسٹ کا ایسا طریقہ کار تیار کیا ہے جس کے ذریعے پیشگوئی کی جاسکتی ہے کہ کسی فرد کی کتنی زندگی باقی ہے۔

تحقیق میں محققین کا اصرار تھا کہ کسی فرد کی عمر کے حوالے سے پیشگوئی کرنے والا یہ بلڈ ٹیسٹ سے انتہائی مستند، عملی اور آسان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں اسے عملی طور پر آزمایا جاسکے گا تاہم جینیاتی ٹیسٹ کی بجائے یہ نتائج پتھر پر لکیر کی طرح نہیں ہوں گے۔محققین نے بتایا کہ اب وہ ان عناصر کا تعین کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے خلیات کی عمر بڑھتی ہے،تاکہ لمبی عمر کے لیے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔نوجوان یا درمیانی عمر کے افراد، سب کو لگتا ہے کہ وہ صحت مند ہیں مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس ٹیسٹ سے لوگوں کو حقیقی خطرے سے آگاہ کرنے میں مدد مل سکے گی اور ایسے عناصر کو مانیٹر کیا جاسکے گا جو مستقبل میں خطرہ بن سکتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ کسی فرد کی عمر کی بہتر پیشگوئی میں مددگار ہے کیونکہ یہ انسانی جسم کے اندر عمر بڑھنے کے اثرات کا جائزہ لیتا ہے۔اس بلڈ ٹیسٹ میں 9 بائیو میکرز کو دیکھا گیا اور اس کا اطلاق ماضی کی متعدد طبی تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا سے کیا گیا۔اس کے بعد ایک الگورتھم کو استعمال کرکے 9 بائیومیکرز جیسے خون کے سفید خلیات وغیرہ کے مطابق پیشگوئی کی گئی۔محققین کے مطابق اب اگلے قدم میں ایسے اقدامات کو تشکیل دیا جائے گا جو بتائے گا کسی فرد کا طرز زندگی ان کی بائیولوجیکل عمر کو کتنی تیزی سے بڑھا سکتا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں