جونہی گھر میں اذان دیں گے آپ کے یہ سب کام ہوجائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
azan ghost tips

گھروں میں ناچاقی،بے برکتی ،نحوست اور بیماریوں کی ایک وجہ اس گھر میں شیطان و جنات کا بسیرا بیان کی جاتی ہے۔

علما و عاملین کا کہنا ہے کہ جس گھر میں اللہ کا ذکر نہ کیا جائے وہاں شیطان بسیرا کرلیتا اور اپنی اولاد میں اضافہ کرتا رہتا ہے،شیطان جنات کی مخلوق میں سے ہے لہذا اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے گھر میں اللہ کی رحمت ہو تو وہ نماز و عبادت کا اہتمام لازمی کریں ۔ اس حوالے سے ا یک ایسا عمل انتہائی کارگر ہے جو جنات وشیاطین کی دوڑیں لگوادیتا ہے اور وہ عمل ہے اذان ۔جس گھر میں ایسے مسائل جنم لیتے ہوں وہ ہر جمعہ کے روز نماز عشا کے بعد اور نماز فجر سے پہلے اذان دیا کریں ۔اذان کی آواز سنتے ہی یہ بدی کی مخلوق بھاگ نکلتی ہے ۔ رسول کریم ﷺ کا فرمان ہے ” اذان کی آواز سن کر شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے ۔ اذان کے بعد پھر واپس آجاتا ہے ،پھر جب اقامت کہی جاتی ہے بھاگ جاتا ہے۔ اقامت کے بعد واپس آجاتا ہے اور نمازیوں کے دل میں طرح طرح کی باتیں ڈالتا ہے ۔یہاں تک کہ نماز پڑھنے والا بھول جاتا ہے کہ اس نے کتنی رکعت نماز پڑھی اور کیا پڑھا“ اذان کی آواز سن کر شیطان کے بھاگنے کا سبب یہ ہے کہ وہ اس بات سے بچنا چاہتا ہے کہ اذان کی آواز سن کر قیامت کے دن گواہی نہ دینی پڑے۔ حضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن جنّ وانسان اور زمین کی ہر وہ چیز جو اذان کی آواز سنے گی گواہی دے گی۔ جنات و شیاطین کو چونکہ اذان گراں گزرتی ہے اس لئے جس گھر میں اذان دی جائے گی وہاں یہ مخلوق مستقل نہیں ٹھہر سکتی ۔عاملین اذان کی مدد سے ایسے گھروں سے بدی کی مخلوق کو ماربھگاتے ہیں اور یہ عمل کوئی عام مسلمان بھی خلوص نیت اور پاکیزگی سے کرتا رہے تو انشااللہ شیطان اس گھر سے کوسوں دور بھاگے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں