ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today stars

حمل

10جنوری جمعرات۔ آپ اپنے مشاغل کو پورا کر سکیں گے۔ لیکن فضولیات پر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔حسب منشاءمسائل حل ہو سکیں گے۔

ثور

10جنوری جمعرات۔ ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔

جوزا

10جنوری جمعرات۔ شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لائیگا۔

سرطان

10جنوری جمعرات۔ ملازمت کے حصول کےلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

اسد

10جنوری جمعرات۔ اہم معاملات طے پائیں گے۔ معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔سفر پیش آسکتا ہے۔

سنبلہ

10جنوری جمعرات۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔

میزان

10جنوری جمعرات۔ گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپ کو ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہونگی۔ دوست احباب کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔

عقرب

10جنوری جمعرات۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔

قوس

10جنوری جمعرات۔ کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

جدی

10جنوری جمعرات۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔سفر کے دوران احتیاط لازم رکھیں ۔ کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔

دلو

10جنوری جمعرات۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت میں بہتری محسوس ہوگی۔

حوت10جنوری جمعرات۔ ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں ورنہ پریشانی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں