آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today stars

برج حمل
 فروری12 پیر۔ تفریحی  سرگرمیوں میںرجحان رہے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

برج ثور
 فروری12 پیر۔کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔ ٹینشن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج جوزا
 فروری12 پیر۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ دیرینہ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج سرطان
 فروری12 پیر۔ آپ کے خیالات اور نظریات غیر معمولی ہیں ۔ آپ ہمیشہ سے ہی پرکشش ہیں۔ جنس مخالف کے دام فریب سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

برج اسد
 فروری12 پیر۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائیں گے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔

برج سنبلہ
 فروری12 پیر۔ افسران بالا سے اپنی ترقی کے بارے میں بات کریں۔ آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ آپ ہر شخص اور حالات کے ساتھ گزارا کر لیتے ہیں۔

برج میزان
 فروری12 پیر۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔


برج عقرب
 فروری12 پیر۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیں گے۔

برج قوس
 فروری12 پیر۔ فارن ایکسچینج اور نجی تعلق پر زور رہے گا جو روز بروز گرم تر ہوتا جا رہا ہے دو افراد اہم کردار ادا کریں گے۔محنت سے جس مقام کو بنایا ہے اس میں ترقی کے امکانات ہیں۔


برج جدی
 فروری12 پیر۔  کئی لوگ اقرار گناہ کریں گے لوگ آپ پر بھروسہ کر کے اپنے دل کا راز بتا دیتے ہیں اور پھر آپ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔کیا گیا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج دلو
 فروری12 پیر۔ مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔


برج حوت
 فروری12 پیر۔ دوسروں کی رائے پر عمل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ فیکٹری  کے مالکان کو نفع ہو سکے گا۔ دوست مددگار رہیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں