سافٹ ڈرنک پینے کے ایک گھنٹے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟جان کر آپ توبہ پر مجبورہو جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
soft drinks body

کوکا کولا کی ایک بوتل پینے پر پہلے 10منٹ میں 10چمچ شوگر آپ جسم میں داخل ہو جاتی ہے۔ شوگر کی اتنی مقدار ہمارے جسم کو سارے دن کے لیے درکارہوتی ہے جو کوکا کولا کی ایک بوتل سے یک دم جسم میں چلی جاتی ہے۔ اس قدر چینی یک دم جسم میں جانے کی وجہ سے آپ کو قے محض اس لیے نہیں آتی کہ کوک میں موجود فاسفورک ایسڈ چینی کا ذائقہ کم کر دیتا ہے۔
اگلے 20منٹ میں آپ کی بلڈ شوگر انتہائی بلند ہو جاتی ہے آپ کا جگر بھاری مقدار میں انسولین پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے تاکہ اس شوگر کو چربی میں تبدیل کیا جا سکے۔ 40منٹ میں بوتل میں موجود کیفین آپ کے جسم میں جذب ہونے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے جس سے آپ کی آنکھوں کی پتلیاںپھیلنے لگتی ہیں، بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور آپ کا جگر مزید شوگر دوران خون میں داخل کر دیتا ہے۔ تقریباً 45منٹ بعد آپ کا جسم ”ڈوپامین“ ہارمون کی پیداوار بڑھا دیتا ہے جو دماغ میں خوشی کی تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔”ہیروئن“ بھی انسانی جسم میں بالکل یہی کام سرانجام دیتی ہے۔ 60منٹ بعدآپ کے جسم میں شوگر کی کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اس طرح آپ کو ایک اور بوتل پینے کی طلب ہوتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں