روزانہ ایک کیلا کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟جانئے
daily use banana changes human body

ماہرین کئی تحقیقات میں پھلوں اور سبزیوں کے بے شمار طبی فوائد بیان کر چکے ہیں اورا ب نئی تحقیق میں انہوں نے روزانہ ایک کیلا کھانے کے ایسے فائدے بیان کر دیئے ہیں کہ سن کر ہر کوئی اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلا وزن کم کرنے، انتڑیوں کے مسائل اور قبض کے تدارک کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیچس، خون میں ہیموگلوبن کی کمی، ٹیوبرکلوسس، جوڑوں کی سوزش، گردوں کے مسائل، پیشاب اور مثانے کے مسائل وغیرہ سے نجات کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ خواتین کو یہ ایام مخصوصہ کے دوران ہونے والی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک کیلے میں لگ بھگ 90کیلوریز ہوتی ہیں۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں چکنائی بالکل بھی نہیں ہوتی اوریہ انتہائی آسانی کے ساتھ ہضم ہو جاتا ہے۔ روزانہ ایک کیلا کھانا مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کی ضمانت ہے۔کیلا بھوک کو کم کرتا ہے۔ انسان کو بھوک Ghrelinنامی ہارمون کی وجہ سے لگتی ہے جس کی پیداوار کو کیلا بہت کم کر دیتا ہے۔ چنانچہ وہ لوگ جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے لیے بھی کیلا بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ چند کیلے ان کی روزانہ توانائی کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں اور اس سے وہ چکنائی سے بھی محفوظ رہیںگے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں