مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں شاندار کمی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
world market price gold

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںبدھ کوسونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی 1312 ڈالرسے بڑھ کر1314ڈالرہوگئی ۔بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56500 روپے سے گھٹ کر56250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 48428 روپے سے گھٹ کر48214روپے ہوگئی۔بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت 830روپے پرمستحکم رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں