یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خسارے سے نکالنے کیلئے حکمت عملی تشکیل
utility stores strategy

اسٹورز کارپوریشن نے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ادارے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

چیئرمین ذوالقرنین علی خان کی زیر صدارت یوٹیلیٹی کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے ایم ڈی واجد علی سواتی نے بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خسارے سے نکال کر دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے کی حکمت عملی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں بورڈ نے فیصلہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری نہیں جائے گی اور ادارے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا جب کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں