خیبر پختونخوا حکومت نے درزیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا
tailor tax khyber pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا حکومت نے درزیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا

 بجٹ میں شلوار قمیض کے ٹیلرز پر 2 ہزار ،ویس کوٹ کے ٹیلرزپر 5 ہزار روپے اور شلوار قمیض،پینٹ شرٹ ،ویسکوٹ کے ٹیلرز پر 10ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے ،تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، گھروں، پٹرول ، ڈیزل ،گیس سٹیشنز ، نیٹ کیفے ، ویڈیو شاپس پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ،بجٹ کے دوران اپوزیشن نے سخت احتجاج کیا ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال 2017-18 کیلئے 603 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جبکہ بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے صوبہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 208ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں صوبائی وسائل سے 126ارب فراہم کیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی وسائل سے صوبہ کو82ارب ملیں گے جس میں پشاورریپڈبس منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والا50 ارب کا قرضہ بھی شامل ہے ،آئندہ مالی سال کے لئے تعلیم کے شعبے کی مد میں 127ارب 91کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 115ارب92کروڑ روپے ابتدائی و ثانوی تعلیم اور11ارب99کروڑ روپے اعلیٰ تعلیم کیلئے رکھے گئے ہیں،صحت کے شعبے کیلئے 49ارب27کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں