حکومت نے شاندار اعلان کرکے شہریوں کے دل جیت لیئے
students allama iqbal university government

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بحیثیت میگا یونیورسٹی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مثالی کردار ادا کرنا چاہتی ہے

 اس مقصد کے لئے فارغ التحصیل طلبہ کو ان کے تخلیقی کام اور ریسرچ بیسڈ منصوبوں کی بنیاد پر چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے اور انہیں آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے چائنہ ماڈل کی پیروی کرے گیٗ حالیہ سالوں میں چین نے نئی نسل کو کاروبار میں مشغول کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔اس ماڈل کے طرز پرفارغ التحصیل طلبہ کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک عمل سے قومی سطح کی پہلی" کیرئیر ایکسپو " عنقریب منعقد کی جائے گی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلبہ کو ایکسپو سے قبل تیار کرنے کے لئے 5۔روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی ا جلاس سے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے چین ٗ امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے چند ایک طلبہ کے چھوٹے سطح سے شروع کی گئی کاروبار کی کامیابیوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے فارغ التحصیل طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے کی طرف نہ صرف راغب کرے گی بلکہ یونیورسٹی ان کو بھر پور سپورٹ بھی فراہم کرے گی۔ایک ہفتہ دورانیہ کے تربیتی ورکشاپ میں طلبہ کو ریسرچ بیسڈ منصوبوں کو کئیرئیر ایکسپو میں مناسب انداز میں پیش کرنے کی تربیت دی جارہی ہے ۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ملک بھر میں گریجویٹ طلبہ کو بے روزگاری کا سامنا ہے اور وہ قومی معیشت پر بوجھ ہیں اس لئے اس ایکسپو کی منعقد کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔تربیتی ورکشاپ سے ڈین فیکلٹی آف سائنسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے ورشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کئیرئیر ایکسپو میں ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اوپن یونیورسٹی کے گریجویٹ طلبہ تحقیق کی بنیاد پر اپنی تیار کردہ منصوبوں کی نمائش کریں گے ٗ اس نمائش میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے بڑی نمائش ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں