صبح صبح پاکستانیوں کا نقصان ہوگیا، تشویشناک خبرآگئی
stock market rally nawaz sharif

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے تیسرے روز کا آغاز ہونے سے پہلے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سیاسی منظر نامے میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کا براہ راست سٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے اور سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے سے گریز کر تے نظر آرہے ہیں ۔

آج نواز شریف کی ریلی کے تیسر روز آغاز سے قبل ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔کاروبار کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 286پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے ۔سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں اب تک 80لاکھ 10ہزار 30شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 1ارب 1کروڑ 92لاکھ 48ہزار 663روپے ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں