وزیراعظم کی طلبی‘ سٹاک مارکیٹ میں مندے کا نیا ریکارڈ‘ 320 ارب ڈوب گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
stock market demand

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندے کا رجحان رہا

ایک دن میں 1855.12 پوائنٹس کی کمی کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا‘ ہنڈرڈ انڈیکس 47671.80 پر بند ہوا۔ اے این این کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی میں طلبی کی خبروں کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز شدید مندے پر 100 انڈیکس 1855.12کی نفسیاتی حد سے گر کر48000 کی ریکارڈ حد گنوا کر 47671.80کی نچلی سطح پر بند ہوا۔سرمایہ کاری مالیت میں 3کھرب 20ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ پورا دن فرٹیلائزر‘ سٹیل‘ ٹیکسٹائل‘ سیمنٹ‘ بینکنگ سیکٹرز کے حصص کی فروخت میں شدید دبائو‘ بیرونی سرمایہ کاروں کے رقوم کی بازیابی کی کوششیں جاری رہیں‘ غیرملکی سرمایہ کی متواتر انخلاء اورکئی گردشی اطلاعات کے باعث سرمایہ کار عائشہ سٹیل‘ اینگروپولیمر‘ دوست سٹیل‘ بینک آف پنجاب‘ ازگارڈ نائن‘ محمد فاروق سپننگ سمیت بیشتر حصص کی اونے پونے داموں فروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے حصول میں سرگرداں رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار386کمپنیوں تک رہا جس سے26کمپنیوں میں اضافہ‘ 349کمپنیوں میں کمی اور11کمپنیوں میں استحکام رہا۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے باعث عائشہ سٹیل ملز1.01 روپے کمی پر 24.12 روپے‘ ازگارڈ نائن80پیسے کمی پر 11.90 روپے‘ اینگروپولیمر 79پیسے کمی پر35.26 روپے‘ دوست سٹیل 72پیسے کمی پر13.78روپے‘ بینک آف پنجاب 51پیسے کمی پر12.01روپے‘ دیوان فاروق سپننگ 47پیسے کمی پر6.14 روپے‘ پاورسیمنٹ رائٹ 42پیسے کمی پر73پیسے‘ بینک آف پنجاب رائٹ 30پیسے کمی پر 67پیسے اور ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن19پیسے کمی پر 3.38روپے رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 98کھرب 59ارب 35کروڑ 87لاکھ 81ہزار384روپے کی کمی پر 95کھرب 38ارب 87کروڑ 64لاکھ 33ہزار435 روپے ہوگئی۔ مارکیٹ میں پاکستان ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں اضافہ رہا۔ جس سے اس کی حصص کی قیمت 49.10روپے اضافہ پر 1585.00روپے‘ ٹانڈیانہ والا شوگر 8روپے اضافہ پر 179.00روپے جبکہ نمایاں کمی سانوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت 100.00روپے کمی پر 1900.00روپے اور فلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 100.00روپے کمی پر 2600.00روپے ہوگئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں