21 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی
saudi arabia investment pakistan

 پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ 21 ارب ڈالر مالیت کی 7 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کے بعد اس بات کی امید کر رہا ہے یہ آئندہ 6 برسوں میں 3 شعبوں میں سود مند ثابت ہوں گی۔

دونوں ممالک کی جانب سے ممکنہ مطالعے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے 2 بڑے فورم قائم کیے ہیں، جس میں اعلیٰ سطح کا سعودی-پاکستان مشترکہ سپریم کورآرڈینیشن کونسل (ایس پی جے ایس سی سی) اور مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) شامل ہیں۔ایس پی ایس سی سی کی قیادت وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود جبکہ توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کو سعودی وزیر برائے توانائی اور صنعت خالد الفالح اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کریں گے۔اس 2 روزہ دورے میں شامل حکام کا کہنا تھا کہ 7 ارب ڈالر کے 3 اقدامات ممکنہ طور پر ایک سے 2 سال (مختصر مدت) کے پہلے مرحلے میں مکمل ہوجائیں گے۔اس میں پنجاب کے ریگیسیفائڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کے پاور پلانٹ میں تقریباً 4 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔تاہم سابق حکومت کی جانب سے ان دونوں پاور پلانٹس کو فنانس کرنے کے لیے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے ’سعودی تحفے‘ کا بڑا حصہ حاصل کرنے کے باوجود ان دونوں منصوبوں کی فروخت کھلی بولی کے عمل کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ اے سی ڈبلیو اے پاور سے آئندہ 2 برسوں میں مزید 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو مستقبل قریب میں قابل عمل مطالعے کی بنیاد پر زیادہ تر بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور چاغی ونڈ کوریڈور میں قابل تجدید توانائی منصوبوں میں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر ایس پی جے ایس سی سی کے قیام کا فیصلہ کیا اور متبادل بنیادوں پر دونوں ممالک میں اس کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام اور تاجروں کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مواصلات کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب چینلز کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔علاوہ ازیں تجارت اور کاروبار پر مشترکہ کمیشن جو اب ایس پی جے ایس سی سی کا حصہ ہے وہ مخصوص شعبوں اور مصنوعات میں دوطرفہ تجارت کی سہولت فراہم کرے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں