رمضان المبارک سے پہلے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی
ramzan chicken karachi

سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم کام کر گئی ہے اور رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مرغی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 40 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے اور اب 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں یہ کمی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے باعث ہوئی ہے کیونکہ اس مہم کے بعد مرغی کے گوشت کی دکانوں پر سناٹا چھا گیا جس کے باعث منافع خوروں کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد زندہ مرغی 16 روپے سستی ہوکر 184 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 40 روپے سستا ہو کر 300 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں