پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ سپریم کورٹ نے رات گئے ہنگامی حکم جاری کر دیا
petroleum chief justice supreme court

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کا ازخود نوٹس لے لیا ۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے وزارت پٹرولیم کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق پر متعلقہ اداروں ،وزارت خزانہ، پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ اٹارنی جنرل اور ایف بی آر سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں