پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا ن لیگ کا جھوٹا دعوی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
petrol pml n peshawar

ایک طرف پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف نواز شریف نے پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی جیسے بینرز کے تلے پشاور میں جلسہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پشاور میں جلسہ کیا۔جلسہ کے لئے بنائے گئے سٹیج پر مختلف بینرز آویزاں تھے۔جب کہ پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا بینر بھی لگا ہوا تھا۔جب کہ دوسری طرف پٹرول کی مصنوعات کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے۔عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں ایسے میں ن لیگ کی حکومت میں نواز شریف کے جلسہ کے دوران سٹیج پر آویزاں کیا گیا بینر جس سے یہ بات ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں پٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے۔لیکن دوسری طرف عوام ہی پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں