سعودی عرب ، 30 سال میں پہلی بار پیٹرول ذخائر میں اضافہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
petrol announced saudi arabia

 سعودی عرب نے30برس میں پہلی بار پیٹرول ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے تیل ذخائر266ارب بیرل تک پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے گیس ذخائر میں 17ٹریلین مکعب فٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گیس ذخائر 319 اعشاریہ 5 ٹریلین مکعب فٹ ہوگئے ہیں۔وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ نئے مصدقہ اعدادوشمار نے ہمارے اس یقین کو درست ثابت کردیا ہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔ اس سے 3اہم حقائق اجاگر ہوئے ہیں۔ پہلا یہ کہ پوری دنیامیں سب سے کم لاگت والے تیل ذخائر کا مالک سعودی عرب ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ تیل پیداوار سے نکلنے والے کاربن کی کثافت مملکت میں سب سے کم ہے۔تیسری بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی صنعت سے تعلق رکھنے والوں کو منافع کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے وہی پیمانے استعمال کرنے چاہئے جن پر سعودی آرامکو عمل پیرا ہے۔سعودی آرامکو کے دائرے میں آنے والے پیٹرول اور گیس کے ذخائر کی تصدیق ڈیگولر اینڈ مکنٹن (ڈی اینڈ ایم) نے کردی ہے۔31دسمبر 2017ءکو سعودی عرب کے تیل ذخائر263 اعشاریہ 2ارب بیرل تھے۔ان میں 2.2ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔مجموعی ذخائر میں کویت اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ آئل فیلڈ کے وہ ذخائربھی شامل ہیں جو سعودی عرب کے حصے میں آتے ہیں۔مشترکہ آئل فیلڈ دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ طور پر تقسیم شدہ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں