پا کستا نی گا ڑیو ں کے شو قین لو گو ں کیلئے بڑی خو شخبری
pakistanis price cars

 پاکستان میں اس وقت دستیاب سب سے سستی نئی گاڑی سوزوکی مہران ہے، جس کی قیمت لگ بھگ سات لاکھ روپے سے شروع ہوگی ہے مگر کیا آپ اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے سستی گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد گندھارا نسان لمیٹڈ کی جانب سے بجٹ کار کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ سال کے تعطل کے بعد گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے والی ہے اور اس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکے کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ گندھارا نسان کی بات چیت کے بعد سرمیہ کاری کے معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔اس معاہدے کے تحت نسان کو قانونی طور پر کم لاگت میں گاڑیوں کے پارٹس درآمد کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ کمپنی بجٹ دوست گاڑیاں تیار کرسکے جبکہ کمپنی کی جانب سے 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 2010 سے اس کمپنی کے پاکستان میں بند پلانٹ دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی ابتدائی چار برسوں میں سرمایہ کاری کرکے ڈسٹن گاڑی کو پاکستان میں متعارف کرائے گی جس کے دنیا بھر میں کئی ورژن فروخت کیے جارہے ہیں مگر پاکستان میں گو ورژن کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔1200 سی سی 1.2 لیٹر انجن کے ساتھ اس گاڑی میں یو ایس کنکٹیویٹی، ٹیوب لیس ٹائر، پانچ دروازے، خوبصورت ڈیزائن، تھری ڈی شیپ ہیڈ لائٹس، فرنٹ ڈرائیور ائیربیگ اور دیگر فیچرز نمایاں ہیں۔اس گاڑی کی پاکستان میں متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں یہ اسی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔ ویسے یہ قیمت حتمی تو نہیں مگر امکان اسی بات کا ہے کہ پاکستان میں دیگر کمپنیوں کو سخت ٹکر دینے کے لیے گندھارا نسان اسی قیمت پر گاڑی متعارف کرا سکتی ہے تاکہ صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچی جاسکے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں