صبح صبح پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بیٹھے بٹھائے لاکھوں کا فائدہ ہوگیا
pakistan stock exchange profit millions

آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں ابھی کاروبار کا آغاز ہو ئے ایک گھنٹہ ہی ہواہے کہ 234 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔جس کے باعث کاروباری شخصیات کو بڑے پیمانے پر منافع ہو رہا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر آخری روز 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا اور نئے سال کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔گزشتہ سات روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں