سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی ، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے
pakistan stock exchange billions jit

جے آئی ٹی رپورٹ کے اثرات سامنے آنے لگے ،کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ،100انڈیکس میں 2100پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے جس نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو 425ارب روپے سے محروم کردیا ۔

 جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے اگلے ہی روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی ، کاروبار کے آغاز میں صرف 4منٹ کے دوران 100انڈیکس میں 1550پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جو بڑھتی ہوئی 2100پوائنٹس تک جا پہنچی ہے۔انڈیکس میں4.52فیصد کمی رونما ہو چکی ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ 2100پوائنٹس کمی کے بعد 100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج صبح 10 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس انڈیکس 44721.89 پر تھا جس میں تبدیلی منفی 1551.92 یعنی منفی 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پہلے ایک گھنٹے کے دوران پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46273.81 اور کم سے کم 44714.72 پر رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران 24 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے بیشتر کی ٹریڈنگ کم قیمت پر ہوئی۔ پی ایس ایکس پہلے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کے معاملے پر مندی کا شکار ہے جبکہ اس کیفیت کو گزشتہ روز جے آئی ٹی رپورٹ نے مزید سنگین بنادیا ہے جس کے نتیجے میں اکثر سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔سٹاک مارکیٹ میں آج صبح 10 بجے تک حصص کے کاروبار کا حجم 19,822,990 رہا جس کی مجموعی مالیت 1 ارب 60 کروڑ 86 لاکھ 20 ہزار 191 روپے تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں