سندھ اور بلوچستان میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
ogra balochistan sindh

سندھ اور بلوچستان کے عوام تیار ہوجائیں، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں اضافے درخواست اوگرا میں جمع کرا دی۔

 گیس کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے مالی سال میں گیسکی قیمت میں اضافے کے لئے اوگرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت کمپنی کو گیس ترسیل کی لاگت 531 فی ایم ایم بی ٹی یو پڑ رہی ہے جبکہ کمپنی کی وصولی 422 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جس کے باعث کمپنی کو نقصان ہو رہا ہے، اس لئے قیمت میں 109 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا جائے۔ اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق 15 روز میں تمام سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ اوگرا مشاورت کے بعد کرے گا۔ ایس ایس جی سی نے درخواست کی ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہونا چاہیئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں